کشمیریوں کی تحریک آزادی اصولوں پر مبنی ہے، پروفیسربٹ

سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے پروفیسر مشعل سلطان پوری کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنکا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر بٹ نے بارہمولہ قصبے کے علاقے خواجہ باغ میں واقع مرحوم کے گھر پر منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ مرحوم اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی کشمیر کاز کیلئے سرگرم رہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد اصولوں پر مبنی ہے اور عالمی برادری تسلیم کر چکی ہے کہ جموںوکشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکی بے مثال قربانیوںکو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا۔

پروفیسر بٹ نے امید ظاہر کی کہ تنازعہ کشمیر کو جلد حل کر لیا جائے گا۔دریں اثنا تحریک مزاحمت کا ایک وفد تنظیم کے چیئرمین بلال احمد صدیقی کی سربراہی میں ایڈووکیٹ بابر قادری مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کے لیے انکے گھر گیا۔

وفد نے اس موقع پر کہا کہ باہر قادری کو ایک نڈر اور بے خوف وکیل تھے۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ایڈووکیٹ بابر قادری کو نامعلوم مسلح افراد نے حال ہی میں سرینگر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔