
مقبوضہ جموںوکشمیر:بھارتی فوجیوں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کردیے
سرینگر07 اپریل : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر اور دیگر علاقوںمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور سینٹر ل ریزرو پولیس فورس کے اہلکارو ں نے سرینگر کے مضافاتی علاقے گلاب باغ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے علاقے چھترا گام میں بھی تلاش آپرین شروع کر دیا ہے۔
دریں اثنا بم ڈسپوزل سکواڈ نے جموں خطے میں ضلع سامبا کے گاﺅں دیرا میں تین بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی ہیں۔