ٹِک ٹاک پر پابندی کا حکم کالعدم قرار

امریکی عدالت نے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈز پر پابندی کے ٹرمپ انتظامیہ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کی وفاقی عدالت کی جانب سے یہ مختصر فیصلہ ٹک ٹاک  کی درخواست پر دیا گیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے چینی ایپ کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور پیر کی رات 12 بجے سے ایپ کے ڈاون لوڈز پر پابندی عائد کر نے کا حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم چینی ایپ ٹک ٹاک کو 12 نومبر تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے 12 نومبر سے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کے حکم نامے کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی لِپ سنکنگ ایپ ٹِک ٹاک پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم ٹِک ٹاک نے بھی امریکی صدر کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔