جموںوکشمیر‘دھماکے میں زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

ْ گزشتہ 12گھنٹے کے دوران مقبوضہ علاقے میںشہید ہونیوالے نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی

سرینگر غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیرمیں جمعہ کے روز ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے نصب کئے گئے بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان پیر کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیاجس سے گزشتہ 12گھنٹے کے دوران مقبوضہ علاقے میںشہید ہونیوالے نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے سرہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران تباہ کئے جانیوالے مکان کے ملبے میں بھارتی فوجیوںنے دھماکہ خیز مواد نصب کردیاتھا ۔ بھارتی فوجی ایک سازش کے تحت کیمیکلز سے مکانوں کو آگ لگا کر تباہ کرنے کے بعد مکان کے ملبے میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیتے ہیں تاکہ امدادی کارروائیاںکرنے والے لوگوں کو شہید کیاجاسکے ۔شہید ہونیوالا نوجوان یاسین احمد راتھر علاقے میں فوجیوںکی طرف سے مکان تباہ کئے جانے کے بعد امدادی کارروائیاںکرنے والے چار نوجوانوں میںشامل تھا جو اس دوران ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہوگیاتھا۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوںنے گزشتہ شب کو ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں دو نوجوانوںکو شہید کردیاتھا۔