‏500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری، وزیر اعظم عمران خان ’مین آف دی ائیر‘ قرار، اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا نام بھی شامل

اسلام آباد: سال 2020 کی 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ’مین آف دی ایئر‘ قرار دے دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور اعزاز پاکستان کے نام ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان پانچ سو با اثر مسلمانوں کی فہرست میں مین آف دی ایئر قرار پائے ہیں، یہ فہرست میگزین ’دی مسلم 500‘ نے جاری کی ہے۔

دنیا بھر سے پانچ سو با اثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پاکستانی با اثر شخصیات میں معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل، مفتی محمد تقی عثمانی اور اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا نام بھی شامل ہیں۔