22 ماہ کا بچہ بریک ڈانس سٹار بن گیا، ویڈیو وائرل

بیجنگ:  دنیا بھر میں بچے اپنے کھیل اور شرارتوں کی وجہ سے بہت سی خوبیوں کے مالک ہوتے ہیں، تاہم چین میں ایک 22 ماہ کا بچہ سوشل میڈیا پر بریک ڈانس سٹار بن گیا جسے ہر کوئی پسند کرنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوں تو آپ نے ڈانس کرنے کے شوقین کئی افراد دیکھے ہوں گے جو میوزک کی دُھن پر خوب پرفارم کرتے ہیں لیکن یہاں توبچے بھی ڈانس کے شوقین نکلے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جو میوزک کی دُھن پر بریک ڈانس مووز پیش کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے Liaoning سے تعلق رکھنے والا 22 ماہ کے Xiao Xiao Chen نامی بچے کی میوزک کی دھن پر دلچسپ انداز میں بریک ڈانس کرنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہے۔

صارفین اس لٹل سٹار کی انوکھے مووز کو بے حد انجوائے کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ لٹل سٹار کے والد بھی ہپ ہاپ ڈانسر ہیں اور اپنے والد کی دیکھا دیکھی ننھے میاں بھی پروفیشنل ڈانسر بننے کی کوشش میں ہیں۔