سیدعلی گیلانی کی کشمیری شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل

سرینگر  بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں وکشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے شہید کشمیری رہنما شیخ عبد العزیز کو ان کی شہادت کی 12 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آزادی کے اجتماعی نصب العین کیلئے کشمیری شہدا کو شایان شان خراج عقیدت پیش کریں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے شہید رہنما کی برسی کے موقع پر ایک ٹویٹ پیغام میں کہاکہ کشمیری عوام شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کر کے جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کریں گے جس کیلئے شہدا نے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے۔ بھارتی فوجیوںنے شیخ عبدالعزیز کو بھارت کے غیر قانونی تسلط اور اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف 11اگست 2008کو مظفر آباد کی طرف مارچ کے دوران کے دوران شہید کر دیا تھا۔