مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبرکیخلاف بولنے پرڈاکٹرمہاتیربن محمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مقبوضہ وادی میں غیرقانونی بھارتی اقدامات کا سال مکمل ہو گیا، مہاتیر محمد نے کشمیریوں کی حمایت کی۔