
امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں
ایک ہی دن میں ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کے گزشتہ 3 ماہ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2060 افراد کوروبا وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ مہلک وائرس سے مزید 58 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔ عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 25 لاکھ 70 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت 18 ہزار سے زائد افراد ایسے بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔