آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے

کراچی: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے نتیجے میں زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.62روپے کی کمی سے 220.29روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب بازار حصص میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 318پوائنٹس کی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس بڑھ کر 42823پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) بورڈ نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے اور اسٹاف سطع کے معاہدے کے ساتھ 1.17 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی بھی منظوری دیدی ہے۔