دونوں بلز پاس ہونے پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح نہیں، دونوں بلز پاس ہونے پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جے یو آئی کے دوستوں نے بل کی مخالفت کی، وہ ابھی بھی فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں، ہم سے 2 تقاضے کیے گئے جنہیں ہم نے نبھانے کی کوشش کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح نہیں، دونوں بلز پاس ہونے پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، سب نے مل کر بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، کوشش ہے گرے سے وائٹ لسٹ میں جائیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل 2020 منظور کرلیا۔

تمام بلوں کی شق وار منظوری دی گئی، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بل پیش کئے۔

via bol news