جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اور ناہب صدرکمالہ ہیرس کو دی مبارکباد
اسلام آباد ۔ جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اور ناہب صدرکمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کی روشنی میں حل کرانے کےلیے اپنا کردار ادا کریں مسلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام توقع رکھتے ہیں کہ امریکہ کے نومنتخب صدر مقبوضہ جموں وکشمیر میں بزور طاقت بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کےلیے اقدامات اٹھاہیں گے بھارت مقبوضہ جموں میں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہورہا ہے امریکہ کے نومنتخب صدر نے گزشتہ عرصہ میں اپنے ایک خطاب میں بھارتی وزیر اعظم مودی سے کہا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق بحال کیے جاہیں اور انسانی حقوق کی پامالیاں بند کی جاہیں اسی طرح امریکی ناہب صدر کمالہ ہیریس نے کہا تھا کہ دنیا میں کشمیری تنہا نہیں ہیں ان دونوں کے خیالات و احساسات سے کشمیریوں کو امید اور حوصلہ ملا ہے اب جبکہ دونوں امریکہ کے اعلی عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں کشمیری عوام امید رکھتے ہیں کہ نومنتخب امریکی قیادت ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو ان کا پیداہیشی حق حق خودارادیت دلانے کےلیے اپنا کردار ادا کریں گے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے انہوں نے کہا کہ جوباہیڈن کے امریکی صدر منتخب ہونے سے دنیا میں پاپولزم کی جو لہر چلی تھی جس کی وجہ سے مودی جیسے فاشٹ اور انتہا پسند بھارت کے وزیراعظم منتخب ہوے تھے وہ لہر اب ختم ہوچکی ہے اب دنیا تبدیل ہوچکی ہے اور اب مودی کو کشمیر میں مسلمانوں پر کیے گے ظلم کا حساب دینا ہوگا الطاف احمد بٹ نے کہا کہ غیر قانونی قوانین جیسے کہ( پی ایس اے) (یو اے پی اے )اور ہندوؤں کو ڈومیسائل دیے جانے سمیت تمام قوانین کشمیریوں کے لیے ناقابل قبول ہیں یہ سارے اقدامات کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہے بھارت اسراییل کی طرز پر کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتا ہے بھارت کے ان مذموم حربوں اور ہتھکنڈوں کو کشمیری عوام کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے تعلیم یافتہ لوگوں کا قتل عام حریت قیادت کو گرفتار کرکے بھارت آزادی کی تحریک کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت اپنے حربوں میں ناکام ہوگا