ترک اداکارہ اسراء بلجیک کو ’اپنا نمبر ون‘ پاکستان میں مل گی

معروف اداکارہ اسراء بلجیک کے نئے ٹوئٹ نے پاکستانی مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا

لاہور  ترکی کی معروف اداکارہ اسراء بلجیک کے نئے ٹوئٹ نے پاکستانی مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے اس مختصر پیغام کے بعد لوگوں نے اپنے اپنے اندازے لگانا شروع کر دئیے ہیں کہ آخر ایسا نمبر ون کیا ہے جو اداکارہ کو اپنے ملک کی بجائے پاکستان میں مل گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے اس ٹویٹ کے بعد پاکستانی شائقین کی حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اسرا بلجیک کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بن چکا ہے۔پاکستانی صارفین تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ پاکستان میں ایسا کون ہے جو اسرا کا نمبر ون ہو سکتا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ اسرا بلجیک کےاس ٹویٹ نے مجھے تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ آپ پاکستانیوں کے کمنٹس پڑھیں اور انجوائے کریں۔

اس بات میں واقعی کوئی شک نہیں ہے کہ اداکارہ کے پاکستانی مداحوں کے لیے لکھے گئے اس ٹویٹ پر تمام تر جوابات اور تبصرے مزاح سے بھرپور ہیں۔

یہاں پر یہ بھی واضح ہو کہ ترک اداکارہ کو چند روز قبل پاکستان میں نمبر ون موبائل کمپنی کا دعویٰ کرنے والی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا۔ترک ڈرامہ سیریل’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بلجیک کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوئی تھیں اور ان انہوں نے موبائل کمپنی کے ٹی وی کمرشل کے لیے عکسبندی کروائی۔اس کے بعد پاکستان کے کئی اداکاروں کی طرف سے تنقید بھی دیکھنے میں آئی اور کہا گیا کہ پاکستانی کمپنیوں کو اپنے اداکاروں کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنا چاہئیے۔