عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کی بیٹے کے ساتھ کھیلنے کی وڈیو وائرل

سوشل میڈیا پرپاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکارعاطف اسلم کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کھلتے ہوئے اورگٹار بجاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

وائرل ہونے والی وڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب پسند کیا جارہا ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب عاطف اسلم اپنے چھوٹے بیٹے کومداحوں کے سامنے لائے ہیں۔