کورونا وبا؛ وزیراعظم کی ایس اوپیزپرعمل درآمد سخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: 

وزیراعظم عمران خان نے لاہورسمیت پنجاب میں ایس اوپیزپرعمل درآمد سخت کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہورسمیت پنجاب میں ایس اوپیزپرعمل درآمد سخت کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیا جائے۔ عوام کوماسک، سماجی فاصلہ اوردیگراحتیاطی تدابیرپرہرصورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کوبہت سی مشکلات کا سامنا ہے، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے ہم گھبرانے والے نہیں، مشکلات کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں۔