24 اکتوبر کشمیریوں کے لیے تاریخی دن ہے، آزادی اور خودارادیت کی علامت — سردار یعقوب خان

سابق صدر ریاست ووزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر،پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی ،ممبر قانو ن ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ24اکتوبر کشمیریوں کے لیے تاریخی حثییت کا حامل ہے، جو کہ ریاست کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دن 1947 میں کشمیر کے بہادر عوام نے اپنے خطے کو ڈوگرہ راج کی غلامی سے آزاد کروایا اور 24 اکتوبر 1947 کو آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کا قیام عمل میں آیا۔

یہ دن کشمیریوں کے اتحاد اور عزم کی علامت بن گیا، اور یومِ تاسیس کو ایک اہم قومی دن کے طور پر نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں اس دنیا کو قومی دن کے طور پر منا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام آج بھی اس دن کو اپنے حقِ خودارادیت کی یاد کے طور پر مناتے ہیں اور اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یومِ تاسیس صرف ماضی کی جدوجہد کو یاد کرنے کا دن نہیں بلکہ یہ اس بات کا عہد کرنے کا بھی دن ہے کہ کشمیری عوام کی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی ا نہوں نے اس موقع پر پاک افواج کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج نے ہمیشہ اس جدوجہد میں کشمیریوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے ،بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں متعدد مرتبہ جارحیت کی لیکن پاک افواج نے منہ توڑ جواب دے کر کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں ،پوری کشمیری قوم پاک افواج کی پشت پر کھڑی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری آج کے تاریخی دن پر عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے ابواجداد کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گئے انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اس دن کی مناسبت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو بھی ان کا پیدائشی حق، حق خوداردیت دلانے کے لیے عالمی ادارئے اپنا کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو ختم کرکے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور جدو جہد کو یاد رکھتے ہوئے، اس دن کو اپنے مستقبل کا لائحہ عمل اپنائیں گئے تاکہ یہ خطہ مزید ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہو۔اس یومِ تاسیس پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم کشمیر کی آزادی، ترقی، خوشحالی کے لیے اپنا جاندار کردار ادا کریں گئے