ڈالر کی اونچی اُڑان کو بریک لگ گئی، قدر میں نمایاں کمی

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان کو بریک لگ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6.40 روپے کی کمی سے 238 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر 2.71 روپے کمی سے 237 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں کی سیلاب ریلیف فنڈ کے وعدوں اور ریگولیٹر کی بینکوں کی سخت مانیٹرنگ نے بھی گذشتہ ہفتے کے اختتامی ایام میں ڈالر کی اڑان کو لگام دیا۔

ملک کے سیاسی حالات بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عہدے سے استعفے دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نیا وزیرِ خزانہ نامزد کر دیا ہے۔ ان کی جلد شہباز شریف کے ساتھ پاکستان واپسی کا امکان ہے۔