ٹیکنالوجی نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والے پیغامات سے ہوشیار On اپریل 21, 2025 محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو نا معلوم اور مشکوک ذرائع سے موصول ہونے والے پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’ایسے پیغامات جن میں لنک ہو یا مشکوک اٹیچمنٹ ہو ہرگز نہ کھولے جائیں‘۔ ’انٹرنیٹ کے ذریعہ جرائم کرنے والے افراد مشکوک لنکس اور اٹیچمنٹ کے ذریعہ لوگوں کے کوائف اور بینک تفصیلات چوری کرتے ہیں‘۔ محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’کسی بھی طرح کے دھوکے کا شکار ہونے پرپولیس کو اطلاع کی جائے‘۔ Share FacebookTwitterWhatsAppEmail