بھارتی پولیس نے سرینگر میں چار درجن سے زائد حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا

سرینگر10جولائی() غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں مسرور عباس انصاری سمیت چار درجن سے زائد حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اتوار کے روزسرینگر کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں حریت کارکنان اور دیگر عید ملن پاٹی منعقد کر رہے تھے۔مسرور عباس انصاری کے علاوہ پولیس نے شبیر احمد ڈار، سید رحمن شمس، فردوس احمد شاہ، محمد رفیق پہلو،سجاد گل، جہانگیر غنی بٹ، سید مظفر رضوی اور محمد یاسین بٹ کو بھی گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتارکئے گئے افراد کو کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔