مقبوضہ کشمیرمیں قابض فوج کا کشمیری نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،یاسین ملک کے 2بھتیجے گرفتار جنوبی کشمیرمیں فوجی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے،اسلام آباد سے ایک بزرگ کی تشد د زدہ لاش برآمد

سرینگر( ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا کشمیری نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،سرینگر میں کریک ڈاون کے دوران جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے اسیر چیرمین محمد یاسین ملک کے دو بھتیجے گرفتار کرلئے گئے، ضلع اسلام آباد سے ایک 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس پر تشدد کے نشانات ہیں۔جنوبی کشمیر کی کئی علاقوں میں منگل کو بھارتی فوجی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے،کے پی آئی کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرینگر کے کئی علاقوں کامحاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن کے دوران لوگوں کو تشد د کانشانہ بنایا گیاجبکہ مائسمہ علاقے میںلبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کے دوبھتیجوں کو گرفتار کیا گیا ا ور ان کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، اس سے قبل گذشتہ روز ضلع پلوامہ سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتا ر کرلیا گیا تھا ، پولیس نے عادل علی ور آصف گلزار نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں اچھن اور حاجی در پورہ سے گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان ایک مجاہد تنظیم کے کارکن ہیں،علاو ہ ازیں جنوبی کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گرد کارروائیاں جاری ہیں ،کئی علاقے بدستور فوجی محاصرے میںہیں جبکہ لوگوں نے بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف منگل کو کئی علاقو ںمیں احتجاجی مظاہرے کئے اس د وران اسلام آباد سے ایک بزرگ شخص کی لاش برآمد کی گئی ،پولیس کے مطابق غلام محمد گنائی کی لاش ضلع کے علاقے نوسو سنگدان میں ایک کھیت سے ملی ہے ۔پولیس کے مطابق سر پر تشدد کے واضح نشانات موجودہیں اوربظاہر اسے تیز دھار آلے سے قتل کیاگیا ہے ۔