پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خفیہ پلان کے جواب میں اسلام آباد پولیس کا متبادل پلان تیار

اسلام آباد: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا خفیہ پلان کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے بھی متبادل پلان تیار کرلیا۔

لانگ مارچ کے شرکا اور ہراول دستے کو کہاں کہاں رکھا جائے گا؟ اننتظامیہ نے ان مقامات کی نشاندہی کرلی۔ ان مقامات میں پاکستان تحریک انصاف کے فارم ہاؤسزز اور دیگر اہم مقامات جیسا کہ پنجاب ہاؤس، کے پی ہاؤس، کشمیر ہاؤس اور بنی گالا ہاؤس شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے جس کے لیے اسپیشل برانچ نے یونین کونسل کی سطح پر فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کو فنانس کرنے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔ فہرستوں میں 1 کروڑ روپے اور اس سے زائد فنڈنگ کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔ فہرستوں میں شامل تمام افراد کو تھانے طلب کرکے نقص امن کی ضمانت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔