پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب میں 1650 سے زائد مظاہرین گرفتار

لاہور: پنجاب پولیس نے پرتشدد کاروائیوں میں ملوث شرپسند عناصر کیخلاف ایکشن کی تازہ ترین تفصیل جاری کردی۔

سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1650 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا۔

شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد افسران واہلکار شدید زخمی ہوئے۔

مختلف شہروں سمیت لاہور میں 63،راولپنڈی 29 ، فیصل آباد 25،گوجرانوالہ کے 13 پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔ اٹک میں 10،سیالکوٹ میں 05 اور میانوالی میں 06 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔

پنجاب پولیس کے زیر استعمال 70 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا۔ لاہور میں 22،راولپنڈی 18،فیصل آباد 15،گوجرانولہ 03، سیالکوٹ 5، بھکر 02، ملتان 04 ،اٹک میں 01 گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کرکے گرفتار کر رہے ہیں، سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں ، پر تشدد کاروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں۔