مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں: لوگوں سے22 مئی کو ہڑتال کرنے کی اپیل

سری نگر 11 مئی (کے پی این) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں سے 22 مئی کو مکمل ہڑتال اور مظاہرے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ہڑتال اور مظاہروں کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ دیگر آزادی پسند گروپوں نے بھی اپیل کی حمایت کی ہے۔ پوسٹر دیواروں ، ستونوں اور بجلی کے کھمبو ں پر چسپاں کیے گئے ہیں ۔پوسٹروں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅںکی تصاویر لگی ہیں اور ان میں لکھا ہے” سرینگر میں گروپ20 اجلاس کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف 22 مئی کو مقبوضہ اور آزاد جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔WhatsApp Image 2023-05-11 at 10.20.59 AM
پوسٹروں میں کہا گیاہے ہڑتال کا مقصد دنیا کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں 22 مئی سے 24 مئی تک ہونے والے گروپ20کے اجلاس کو مسترد کرتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے مقبوضہ علاقے میں مزکورہ اجلاس سے قبل بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں نہتے لوگوں پر مظالم میں تیزی کی شدید مذمت کی ہے۔