بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا اجلاس منعقد کرکے اپنے جرائم چھپانے اور سب اچھا دکھانے کی ناکام کوشش کر رھا ھے ۔ سید گلشن احمد

اسلام آباد ( کے پی این) وائس چیرمین تحریک استقامت جموں و کشمیر سید گلشن احمد نے اسلام آباد سے جاری پریس کے نام ایک بیان میں کہا ھے سات دھائیوں سے قابض بھارت ریاست جموں و کشمیر میں جی 20 کا اجلاس بلا کرسلامتی کونسل کی قرار دادوں سے انحراف اور انسانیت کے خلاف اپنے جرائم چھپانے کی مزموم کوشش کر رھا ھے ۔عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے میں گروپ آف 20 کے اجلاس کا انعقاد سلامتی کونسل کے مردہ ضمیر پر طمانچہ ھے
بھارت دنیا کو بالخصوص جی 20 ممالک کو دھوکے میں رکھکر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ھے کہ جموں و کشمیر کے حالات سازگاھیں جبکہ حقائق بالکل اسکے بر عکس ھیں۔انہوں نے جی 20 ممالک کے ممبران پر زور دیا ھے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ خطہ ھے۔جہاں حق مانگنے کی پاداش میں قابض انڈین فورسز نے لاکھوں لوگوں کا قتل عام کیا ھے۔جلاو گھیراؤ،عصمت دری اور پراپرٹی کو مسمار کرنا قابض فورسز کا معمول ہے ۔
سیاسی جدوجہد کرکے حق مانگنے کی پاداش میں برس ھا برس سے حریت رہنماوں کو عقوبت خانوں میں ڈال کر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ھے۔ایسے میں عالمی برادری بالعموم اور جی 20 ممالک کے سربراہان بالخصوص جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لیں۔اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے میں اجلاس سے اجتناب کریں۔کیونکہ مودی سرکار اس اجلاس کے ذریعے صرف داخلی سیاسی اھداف حاصل کرنے کی کوشش کر رھی ھے۔