کشمیری صحافیوں فہد شاہ اورعبدالاعلیٰ فاضلی کےخلاف چارج شیٹ دائر

جموں 14اکتوبر () غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے جموں میں ایک جھوٹے مقدمے میں معروف کشمیری صحافی فہد شاہ اور ایک پی ایچ ڈی اسکالرعبدالاعلیٰ فاضلی کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔
بھارتی پولیس نے ممتاز کشمیری صحافی اورنیوز پورٹل کشمیر والاکے ایڈیٹرفہد شاہ کو 04فروری کو بھارت مخالف مواد شائع کرنے کے الزام میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے 17 اپریل کو پی ایچ ڈی اسکالر عبدالاعلیٰ فاضلی جو ایک صحافی بھی ہیں کو نیوز پورٹل کشمیر والا میں ایک مضمون لکھنے پر گرفتار کیا۔ایس آئی اے نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت میں فہد شاہ اورعبدالاعلیٰ فاضلی کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ۔