
الطاف شاہ کا زیر حراست قتل دُنیا کے انصاف پسند عوام اور ایوانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے- الطاف احمد بٹ
اسلام آباد ( ) جموں و کشمیر سالوویشن موومنٹ کے چیئرمین سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کی آخری حدیں پار کرچکا ہے ،اور تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے وہ اپنے مذموم حربے استعمال کرررہا ہے ،گزشتہ روز الطاف احمد شاہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ حریت قائدین ،اشرف صحرائی ،سید علی شاہ گیلانی بھارتی قید و نظر بندی میں وفات پاچکے ہیں اس وقت بھی مسرت عالم بٹ، یاسمین ملک ،شبیر احمد شاہ ،ظفر اکبر بٹ ،آسیہ اندرابی ،فہمیدہ صوفی سمیت دیگر حریت قائدین بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صوبتیں برداشت کررہے ہیں ،بھارت کے کالے قوانین کے تحت حریت قائدین کو پس دیوار زنداں کیا گیا ہے ۔انہیں اقوام عالم اور انسانی حقوق کی علمبردار اداروں اور تنظموں سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست کشمیری رہنمائوں کے قتل عام کا نوٹس لے ،اور کشمیریوں کو حق آزادی دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں