مقبوضہ جموں وکشمیر : پابندیوں، چھاپوں ، محاصروں اورتلاشی کی کارروئیوں کے سائے میں عید میلاد النبی ۖ منائی گئی

سرینگر10اکتوبر() غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اتوار کو پابندیوں، چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے سائے میں عید میلاد النبی ۖمنائی گئی ۔
12ربیع الاول کو پیارے نبی حضرت محمدۖکا یوم ولادت منایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں عائد سخت ترین پابندیوں کے باوجود عقیدت مند کسی نہ کسی طرح سرینگر میں درگاہ حضرت بل سمیت درگاہوں اور مساجد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں انہوں نے خصوصی دعائیں کیں اورحضور اکرم ۖ کے تبرکات کی زیارت کی۔