رانا ثناء اللہ کے بطور وفاقی وزیر داخلہ دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ، عدالت کی ملزم کو گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت

راولپنڈی ( )  راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ  نے رانا ثناء اللہ کے بطور وفاقی وزیر داخلہ دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، عدالت نے   حکم دیا کہ دوبارہ اسلام آباد جائیں اور ملزم کو گرفتار کر کے پیش کریں ۔

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے  رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی اینٹی کرپشن کی درخواست  مسترد کر دی ، عدالت نے کہا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اچانک سے کیسے اشتہاری قرار دے دیں ؟،  عدالت نے رانا ثناء اللہ کے بطور وفاقی وزیر داخلہ  گرفتاری کے دوبارہ  وارنٹ  جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ   دوبارہ الام آباد جائیں اور گرفتار کر کے عدالت پیش کریں ۔

خیال رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناء اللہ کے خلاف کلر کہار میں مبینہ اراضی فراڈ میں  مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔