عوامی مجلس عمل کا تنظیم اور میرواعظ خاندان سے منسلک کئی شخصیات کے انتقال پراظہار تعزیت

سرینگر03ستمبر() غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان سے منسلک کئی شخصیات کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انتقال کرنے والوں میںگاڑی یار زینہ کدل سرینگر سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی کارکن محمد یعقوب وکیل ، تنظیم کے حلقہ زونی مر کے صدر خواجہ غلام محمد بٹ کی والدہ اور میرواعظ منزل کے دفتری عملے کے رکن لال بازار سرینگر کے شکیل احمد راتھر کے والد نسبتی خواجہ عبدالرزاق شامل ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں تنظیم نے قیادت باالخصوص گزشتہ تین سال سے اپنے گھر میں نظر بند تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیااور مرحومین کے لئے مغفرت وجنت نشینی اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔