گھر میں زرداری یا فضل الرحمان کی تصویر لگانے کے سوال پر فائزہ نے کیا جواب دیا؟

پاکستانی اداکارہ فائزہ خان نے گھر میں سابق صدر آصف زرداری یا مولانا فضل الرحمان کی تصویر فریم کراکے لگوانے کے سوال پر سابق صدر کا نام لیا۔

اداکارہ فائزہ خان گلوکار ابرار الحق کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان واسع چوہدری نے دونوں شخصیات کو آپشن دے کر مختلف قسم کے سوالات کیے۔

میزبان نے فائزہ سے سوال کیا کہ اسپیس راکٹ میں اگر چاند پر جانے کا اتفاق ہو اور ساتھ میں ایک سیٹ بھی خالی ہو لیکن جسے آپ ساتھ لے جانے کے لیے منتخب کریں وہ واپس نہیں آسکتا تو آپ کس شخص  کا انتخاب کریں گی؟

اداکارہ نے میزبان کے آپشن سنے بغیر ہی یاسر حسین کا نام لیا۔

بعد ازاں اداکار ہ فائزہ نے گوہر رشید اور فیصل قریشی کا آپشن سن کر گوہر کو بھی چاند پر چھوڑ آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 دوسری جانب  واسع چوہدری نے فائزہ خان  سے  سوال کیا کہ  اگر مجبوری کے تحت آپ کو بڑی سی تصویر فریم کرکے گھر میں لگانی پڑے تو آپ مولانا فضل الرحمان کو دیکھنا چاہیں گی یا آصف زرداری کو ؟

جس پر اداکارہ نے آصف زرداری کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔