عدم اعتماد: بار بار قربانی کا بکرا نہیں بن سکتے، ایم کیو ایم کا مؤقف

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیو ایم اراکین نے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق اراکین کے مشاورتی اجلاس میں ایم کیو ایم نے مؤقف اپنایا کہ بار بار قربانی کا بکرا نہیں بن سکتے، انتظارکی پالیسی سب سے بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم کا  کہنا ہےکہ دونوں صورتوں میں ایم کیو ایم کے لیے زیادہ بہتری نظر نہیں آتی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت پر بھروسہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام  آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔