لتا منگیشکرکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

 کئی دہائیوں تک بالی وڈ کی ہیروئینزکی کئی نسلوں کواپنی آواز دینے والی لتا منگیشکرکی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی، بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان، عامر خان، رنبیرکپور،ودیا بالن سمیت دیگربالی اسٹارزنے شرکت کی اورلتا کوخراج عقیدت پیش کیا۔ 

لتا منگیشکرکے ہزاروں پرستاربھی شیوا جی پارک کے باہرموجود تھے۔ اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لتا کوریاست مہاراشٹرکی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جس کے بعد لتا منگیشکرکے بھتیجے نے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔

لتا منگیشکرکے انتقال پربھارت میں سرکاری سطح پر2 روز کا سوگ منایا جارہا ہے اورقومی پرچم سرنگوں ہے۔