ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے۔محمد غالب کشمیر برطانیہ اور یورپ کا عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔الطاف بٹ

اسلام اباد ( کے پی این) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر جاندار کردار ادا کرنے کےلیے عملی ا قدمات کرے بھارت کشمیری قیادت کو ایک منظم منصوبے کے ساتھ راستے سے ہٹانا چاہتا ہے قاہد حریت سید علی گیلانی اشرف صحرائ سمیت متعدد حریت قاہدین کی نظربندی کے دوران اور جیلوں میں شہادتیں بھارت کے مذموم ارادوں کا کھلا اظہار ہے بھارت طاقت کے زریعے کشمیریوں کو دبانا چاہتا ہے لیکن بھارت کی یہ تمام چالیں ناکام ہوں گی اقوام متحدہ او ائ سی کو اگے بڑھ کر بھارت کی۔ طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے تحریک کشمیر یورپ بین الااقوامی محاذ پر مسلہ کشمیر کو اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کرنے کےلیے اہنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز روزنامہ کشمیر پوسٹ کے دفتر کے دورے کے موقع پر کشمیر پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوے کیا اس موقع پر ممتاز حریت راہنما چیرمین جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنما پرویز احمد ایڈووکیٹ ایڈیٹر کشمیر پوسٹ محی الدین ڈار ایڈیٹر کپیٹل پوسٹ عقیل احمد ترین جواہنٹ ایڈیٹر کشمیر پوسٹ راجہ بشیر عثمانی ممتاز بزنس مین شفیق بٹ بھی موجود تھے اس سے قبل تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب جب روزنامہ کشمیر پوسٹ کے دفتر پہنچے تو حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے
آپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور خوش امدید کہا اور خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ اور تحریک کشمیر یورپ کے ذمہ داران مظلوم و محکوم کشمیریوں کی اواز بن کر بین الااقوامی سطح پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کےلیے شب وروز مصروف ہیں ان احباب کی کوششوں سے دنیا مسلہ کشمیر کی طرف متوجہ ہوئ ہے ۔ محمد غالب راجہ فہیم کیانی اور تحریک کشمیر برطانیہ و تحریک کشمیر یورپ کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں جو کشمیر ایشو کو لے کر چل رہے ہیں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو کشمیر کی بدلتی ہوئ صورتحال پر عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے بھارت ایک ایک کرکے کشمیر کی ساری لیڈر شپ کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے قاہد حریت سید علی گیلانی اشرف صحرائ کی شہادت کے بعد اس وقت ساری حریت قیادت جیلوں میں پس دیوار زنداں ہے یسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی گی ہے میر واعظ عمر فاروق شبیر احمد شاہ ظفر اکبر بٹ اسیہ اندرابی قاسم فکتو نعیم خان سمیت متعدد حریت راہنما جیلوں میں بند ہیں پاکستان کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم وجبر اور حریت قیادت کے خلاف بھارتی اقدامات کا نوٹس لے بعد ازاں اپنے انٹرویو میں محمد غالب نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھاہیوں نے اپنی ازادی کےلیے تاریخ ساز جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں لاکھوں لوگوں نے جام شہادت نوش کیا ہے ہزاروں زخمی و معذ ور اور ہزاروں ہجرت پر مجبور ہوے ہزاروں یتیم بچے اج بھی اپنے والدین کی راہ تک رہے ہیں ہزاروں بیواہیں ہیں کشمیریوں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر قربانیاں پیش کی ہیں ان کے بس میں جو کچھ تھا وہ کرچکے ہیں اب حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ کشمیر میں دی جانے والی ان عظیم قربانیوں کی لاج رکھے اور انہیؑ راہیگاں نہ جانے دے بھارت نے بزور طاقت کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے بھارت کی قابض فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں چادر و چار دیورای کا تقدس بری طرح پامال کررہء ہے غاصب و جابر فوج کو کشمیر سے نکالنا ہوگا اور فوج کو فوج ہی نکال سکتی ہے پاکستان مسلہ کشمیر کا محض وکیل ہی نہیں ہے بلکہ بہت اہم فریق ہے جس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مظلوم و محکوم کشمیریوں کو ازادی دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نےکہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ و یورپ اول روز سے کشمیر کاز کےلیے عالمی سطح پر بہت متحرک اور فعال کردار ادا کررہی ہے ہمارے سارے ساتھی مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھاہیوں کے دکھ درد اور کرب کو محسوس کرتے ہیں اپنے گھروں سے دور مہاجرت کی زندگی گزارنے والوں کے جذبات و احساسات کو وہی سمجھ سکتا ہے جو اس صورتحال سے دوچار ہوا ہو ہم نے برطانیہ و یورپ میں مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کےلیے ہر در ہر دستک دی ہے ہماری سرگرمیاں اج بھی پورے عزم سے جاری ہیں ہم اپنے حصے کی شمع جلا رہے ہیں جو ہمارے بس میں ہے وہی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنی رپورٹس میں بھرپور اواز اٹھائ بھارت نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی۔ اجازت نہیں دی یہ بھارت کا ہٹ دھرمی کا رویہ ہے جو اول روز سے اختیار کیے ہوے ہے اج جسطرح مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتیمحمد غالب نے کہا کہ ہم کشمیر کے حوالے سے دنیا کو اس کے وعدے یاد دلاتے ہیں کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد اج بھی اقوام متحدہ کے ضمیر کو جنجوڑ رہی ہے جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا اقوام متحدہ کے ادارے پر سوالیہ نشان موجود رہے گا اور اس کی ساکھ بھی متاثر رہے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کی کوئ واضح پالیسی نہیں ہے دنیا کے دوہرے معیارات ہیں اور تضادات کی پالیسیاں ہیں بھارت سے تجارتی مفادات ہیں انہوں نے کہا کہ ازادکشمیر کی حکومت اور بیس کیمپ کے اختیارات محدود ہیں ازاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم بیرونی ممالک میں صدور اور وزراے اعظم سے ملاقات نہیں کرسکتے محدود حد تک ملاقاتیں کرسکتے ہیں کشمیر کے حوالے سے اصل کردار پاکستان کو ادا کرنا ہوگا ہم پاکستانی ملت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہر مرحلے پر کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں لیکن مسلہ کشمیر کے حوالے سے اصل ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہے جسے اس نے سرانجام دینا ہے بھارت عالیم سطح ہر کشمیر میں جاری تحریک ازادی کو دوسرے انداز سے پیش کررہا ہے اور دہشت گردی کا نام دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بھارتی اقدامات دراصل اسراہیل طرز پر کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہے بھارت نے اب تک چالیس لاکھ ہندووں کو سٹیٹ سیبجیکٹ دے دیے ہیں جب کی وادی کی کل ابادی اسی لاکھ تک ہے اسی لاکھ سے چالیس لاکھ نکالیں تو چالیس لاکھ باقی رہ جاہیں گے یہ بھارت کی سیک مذموم سازش ہے کہ جب راے شماری ہو تو لوگ بھارت کے حق میں ووٹ دیں ظاہر ہے ہندو بھارت کو ہی ووٹ ڈالیں گے بھارت کی ان تمام سازشوں کے توڑ کےلیے پاکستان کو اقدامات اٹھانا ہوں گے یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے جو اواز حکومت پاکستان کی ہوسکتی ہے وہ میری نہیں ہوسکتی پاکستان کی فوج سفارتخانے باہءس کروڑ عوام وساہل ہیں یہ وساہل ازاد کشمیر یا مقبوضہ کشمیر کے پاس نہیں ہیں اسلیے ہم حکومت پاکستان سے ہمیشہ سے کہتے ارہے ہیں کہ کشمیر پر جاندار اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ایک ناہب وزیر خارجہ کا تقرر ہو جو کشمیر ایشو کو لے کر چلے کرےانہوں نے کہا کہ کشمیری کرےحد تک ہی کشمیر ایشو کو لے کر جاسکتے ہیں اصل ذمہ داری پاکستان کی ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوریکرے محمد غالب نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد ایک لحاظ سے بھارت کشمیر ہڑپ کر چکا ہے بھارت نے پاکستان کے ایک گھر پر قبضہ کررکھا ہے پاکستان کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے کشمیر ازاد کرانا ہوگاآنہوں نے کہا کہ ہم ایک حد تک کشمیر کاز کےلیے کام کرسکتے ہیں میں تحریک کشمیر یورپ کا صدر ہوں لیکن وہاں وزیر اعظم سے میں ملاقات نہیں کرسکتا وزیر اعظم سے ملاقات حکومت پاکستان ہی کرسکتی ہے اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر جو حالات ہیں بھارتی ظلم و جبر ہے ان حالات کا پاکستان کو فاہدہ اٹھانا چاہیے اس وقت عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کو زیادہ جاندار انداز میں اٹھانے کی ضرورت ہے پاکستقن کو مسلہ کشمیر کے حوالے سے سنجیدگی دکھانا ہوگی جب پاکستان مسلہ کشمیر پر سنجیدہ ہوگیا تو دنءا بھارت کو مجبور کرے گی کہ وہ کشمیر سے نکل جاے اسلامی ممالک جن کی تعداد 57 ہے بھارت سے تجارتی تعلقات منقطع کرلیں تو بھارت کی کمر ٹوٹ حاے گی لیکن سب سے پہلے تو خود پاکستان کو بھارت سے تجارتی تعلقات منقطع کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ بھارت جارحانہ رویہ اپناے ہوے ہے جبکہ پاکستان دفاعی پوزیشن اختیار کیے ہوے ہے پاکستان کو اپنے رویے کو اور طرز عمل کو بدلنا ہوگا اور جارحانہ رویہ اپنانا ہوگا لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتےانہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری لیڈر شپ کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے اگر اسے روکا نہ گیا تو کشمیر کی ساری قیادت کو ختم کرکے اپنے ایجنڈے کو مکمل کرنے کی کوشش کرے گا لیکن بھارت کی یہ بھول ہے کشمیر کی انے والی نسل میں بھارت کے خلاف زیادہ شدت سے انتقام کی اگ ہے جس بچے کے والد کو بھارتی فوجی درندوں نے شہید کیا وہ بچہ بڑا ہوکر بھارت سے ضرور انتقام لے گا کشمیری یہ عزم کرچکے ہیں وہ اخری کشمیری تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت جس طرز عمل کا مظاہرہ کر رہا ہے وہ کسی طور درست نہیں ہے بھارت کو ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کرکے کشمیریوں کو ان کا پیدہشی حق حق خودارادیت دینا ہوگا محمد غالب نے کہا کہ کشمیری قوم کو مایوس نہیں ہونا حالات ۔ بدلتے رہتے ہیںانہوں نے کہا کہ بھارت کی کسی غلطی سے حالات بدل سکتے ہیں اپشن بہت ہیں بھارت کےلیے کسی بھی وقت مصیبت کھڑی ہوسکتی ہے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام حوصلہ رکھیں ظلم کی سیاہ رات جس قدر طویل ہو صبح ازادی ہوکر ہی رہتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری ٹوٹ کر پاکستان سے محبت کرتے ہیں جس کا اظہار قاہد حریت سید علی گیلانی اپنے نعروں اور خطابات میں کرتے رہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے پاکستان کے قومی پرچم میں کشمیریوں کی جنازے دفن ہوتے ہیں محمد غالب نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی و استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان جس قدر مضبوط ہوگا کشمیریوں کی ازادی کی منزل اتنی ہی قریب اے گی پاکستان ایک اسلامی ایٹمی ملک ہے جو ہمارے حوصلے کا باعث ہے ۔ اللہ پاک نے پاکستان کو دو اعزازات سے نوازا ہے سیک پاکستان اسلام کے نام پر قاہم ہوا دوسرا پاکستان پہلا اسلامی ایٹمی ملک ہے کشمیری عوام پاکستان کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں کشمیر کا مسلہ پاکستان کی زندگی و موت کا مسلہ ہے جب تک یہ مسلہ حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا کشمیری عوام نے تاریخ ساز قربانیاں دے کر مسلہ کشمیر کو فلش پواہنٹ بنایا ہے یہ قربانیاں راہیگاں نہیں جاہیں گی ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری ازادی حاصل کرکے رہیں گے