لندن میں عطاء اللہ کا کنسرٹ بدنظمی کا شکار ، گلوکار شو چھوڑ کر چلے گئے

مانچسٹر : پاکستانی کے معروف لوک گلوکار  عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کا کنسرٹ بد نظمی کی نظر ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کے  مانچسٹر میں ہونے والے  کنسرٹ  میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بچوں اور فیملیز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

کنسرٹ کے دوران شائقین اور  سکیورٹی گارڈز کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ  نوجوانوں  اسٹیج کے سامنے  رقص کر رہے تھے جس پر سکیورٹی گارڈز نے  منع کیا تو پاکستانی نوجوانوں اور سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوگئی۔

  بعد ازاں صورتحال اتنی گھمبیر ہو گئی کہ عطاءاللہ عیسٰی خیلوی کو شو چھوڑ کر جانا پڑا اور گلوکار کو سکیورٹی حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔

دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد  نے کنسرٹ آرگنائزرز کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔