مایا کیساتھ ڈنر سے متعلق سوال پر حارث رؤف نے کیا جواب دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے مداح نے اداکارہ مایا علی سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا۔

گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران حارث رؤف نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستانی اداکارہ مایا علی بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ہمراہ ڈنر پر جانے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں کسی دوسرے ملک ڈنر کیلئے نہیں جانا چاہوں گا، پاکستان میں ہی کروں گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔

حارث رؤف کے وائرل کلپ کے بعد مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تاہم حال ہی میں کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر کرلیا؟

مایا کیساتھ ڈنر سے متعلق سوال پر حارث رؤف نے کیا جواب دیا؟

حارث رؤف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی مایا کے ساتھ ڈنر کرنے کا خواہشمند ہوں۔

قومی کرکٹر کی انسٹااسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس پر مداحوں نے اداکارہ کو مینشن بھی کیا لیکن مایا کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔