آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین کا کپتانی کے بعد ایشز سیریز سے دستبرداری کا اعلان

سڈنی: () آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین نے کپتانی کے بعد ایشز سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے، وکٹ کیپر نے غیر اخلاقی پیغامات سکینڈل کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے غیر اخلاقی میسجز سکینڈل کی تحقیقات کے آفٹر شاکس جاری ہیں، ٹم پین نے ایشز سیریز سمیت ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ کچھ وقت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کر رہے ہیں، تاریخی ایشز کا آغاز 8 دسمبر سے ہوگا۔