رنگ بدل کر امراض شناخت کرنے والی نینوٹیک پٹی

میلبورن:() اب مرض لاحق ہونے کی صورت میں رنگ بدلنے والی سلائیڈ کو خورد بین سے دیکھ کر بہت آسانی سے مرض کی شدت معلوم کی جاسکتی ہےاسے نینوایم سلائیڈ کا نام دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق سلائیڈ کو پلازمون فزکس کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس میں چارج شدہ ذرات میں الیکٹرون کی طرح تھرتھراہٹ ہوتی ہے ۔ اس میں چاندی کے ذرات کی باریک پرت چڑھائی جاتی ہے جب ان پر روشنی پڑتی ہے تو یہاں کئی رنگ منتخب ہوجاتے ہیں۔ اس طرح یہ نینوسلائیڈ جب خوردبین کے نیچے رکھی جاتی ہے تو ایک طرح کا سینسر بن جاتی ہے ۔

یوں کینسر زدہ خلیات مخصوص رنگ میں دکھائی دیتے ہیں۔ اس طرح نمونے میں مرض کی شناخت آسان ہوجاتی ہے ۔ یہ کارنامہ آسٹریلیا کی لا ٹروب یونیورسٹی کی بیلنڈا پارکر نے انجام دیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نمونوں پر مبنی سلائیڈ کو صرف دس منٹ میں تیار کیا جاسکتا ہے ۔