نیوزی لینڈ سے میچ میں بہادری کا مظاہرہ نہیں کرپائے، کوہلی کا اعتراف

دبئی:  بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹ اور گیند کے ساتھ بہادری کا مظاہرہ نہیں کرپائی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دفاع کے لیے زیادہ کچھ نہیں تھا، بیٹنگ کے بعد ہم بولنگ میں بھی زیادہ بہادری کا مظاہر نہیں کرپائے، بھارتی ٹیم سے سب کو توقعات بہت ہوتی ہیں، لہذا ہمارے کھیل میں ہمیشہ دباؤ رہتا ہے، ہم نے کئی برس اس کا عمدگی سے سامنا بھی کیا ہے، جو بھی ملک کے لیے کھیلتا ہے اس کیلیے اسے تیار رہنا ہوگا۔