سری نگر۔۔ مقبوضہ پونچھ میں جھڑپ ، افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک

سری نگر() مقبوضہ پونچھ میں ایک حملے میں بھارتی فوجی افسر سمیت پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ،۔مقبوضہ ضکع پونچھ میں سرن کوٹ کے کرشنا گھاٹی علاقے  میں جھڑپ ہوئی ہے ،جموں میں بھارتی فوجی ترجمان کرنل دیوندر آنندDevender Anand نے بھارتی ٹی وی کو بتایا ہے کہ   پیر کے روز  ایل او سی کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ہونے والی جھڑپ میں جے سی او سمیت  پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جھڑپ میں یہ فوجی زخمی ہوئے انہیں فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔