امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کی معید یوسف سے ملاقات

اسلام آباد: امریکہ کی نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں معاشی تعاون ، تجارت، خطے کی سیکورٹی صورت حال اور افغانستان پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ وفود کی باہمی امور اور خطے میں بدلتی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

معید یوسف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے بات کرنے اور روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکی وفد نے افغانستان سے انخلا اور افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔