جنوبی کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا فورسزاہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کر دی

سری نگر() جنوبی کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کولگام کے علاقے وان پوہ میں بھارتی پولیس کے کانسٹیبل بنتو شرماکو گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ واقعے کے فورابعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ ادھر  نہامہ کولگام میں نامعلوم افراد نے 35سالہ بہاری مزدورشنکر کمار چودھری کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے ۔ادھر تلنگام پنگلنہ پلوامہ نامی گائوں میں فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران تلاشی کارروائی میں 4پستول اور دیگر گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ۔