مسرت عالم بٹ کا حریت کانفرنس کا چیرمین منتخب ہونا احسن اور بروقت اقدام ہے غلام محمدصفی تحریک حریت جموں وکشمیر کا مسرت عالم بٹ کا بطور چیرمین حریت کانفرنس انتخاب کا خیر مقدم

اسلام آباد() تحریک حریت جموں وکشمیر نے مسرت عالم بٹ کا بطور چیرمین  حریت کانفرنس انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے اور حریت کانفرنس کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تحریک حریت جموں وکشمیرکے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس نے مسرت عالم بٹ کو چیرمین منتخب کیا ہے۔ تحریک حریت اس احسن اور بروقت اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔  اپنے ایک بیان میں غلام محمد  صفی نے کہا  ہے کہ مسرت عالم بٹ کے ریاستی  عوام  کے حق خود ارادیت کیلئے ادا کئے گئے کردار نے بھارت کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔غلام محمد صفی نے کہا کہ سید علی گیلانی کی نظر انتخاب کاروان حریت کانفرنس میں شہید اشرف صحرائی  کے بعد مسرت عالم پر مرکوز تھیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کے منصب پر ان کی تقرری بروقت اور مناسب فیصلہ ہے صحیح سمت میں ایک بروقت قدم  ہے۔  تحریک حریت حریت کانفرنس کے اس دانشمندانہ فیصلے کی قدر کرتی ہے۔کے پی آئی کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قائد کسی چھوٹی جیل میں ھو یا  بڑی جیل (جموں کشمیر ) میں، کام کسی صورت میں بھی رک نہیں سکتا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسرت عالم بحیثیت چئیرمین حریت کانفرنس تحریک حریت کی دعاوں ، نیک تمناں اور خیر کے ہر کام میں تعاون پر مکمل اعتماد کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تحریکوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا  کہ کوئی رہنما جیل میں ہے یا  جیل سے باہر۔ اصل مقصدمشن کو کسی بھی قیمت پر پورا کرنا ہوتا ہے ۔