بھارت نے افغانستان میں اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کردیا

کابل: افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث بھارت نے افغانستان میں اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کردیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کشیدہ صورتحال کے باعث قونصلیٹ بند اور عملے کو واپس بلایا گیا ہے ۔ جس کے لیے بھارت نے مزار شریف میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے ایک خصوصی طیارے کا انتظام بھی کیا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے افغان سرزمین پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے، طالبان نے افغانستان کے دو مزید شہروں پُلِ خُمری اور فراہ پر قبضہ کر لیا ہے اور اب ان کے قبضے میں موجود صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

رکنِ پارلیمان مامور احمدزئی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان بغلان شہر میں داخل ہوچکے ہیں اور افغان طالبان نے مرکزی چوراہے اور گورنر کے دفتر پر اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔