مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں ایک نوجوان شہید کر دیا

سرینگر07اگست() بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے مانچواہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔