مقبوضہ جموں و کشمیر کشمیری عوام سے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل

سرینگر02اگست () غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ایک بار پھر پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن کے ذرےعے لوگوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت اور اس کی ظالم فورسز کے غیر قانونی اور جبری قبضے کے خلاف اپنے شدید غم وغصے کے اظہار کے لئے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں۔
پوسٹرتحریک آزادی جموں و کشمیر، وارثین شہدائ، صدائے مظلوم ، جموں و کشمیرپولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر لبریشن الائنس اور دیگرآزادی پسند تنظیموںنے چسپاں کئے ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے عوام نے کشمیر میں مودی کی فسطائی حکومت کے غیر قانونی، غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کیا ہے۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میںمقیم کشمیری بھارت کے نوآبادیاتی عزائم کو مسترد کرنے کے لئے جمعرات کو یوم سیاہ منانے کے لئے تیار ہیں۔ مودی کی قیادت میں بی جے پی کی فسطائی بھارتی حکومت نے5 اگست 2019 کوآئین کی دفعہ370 اورA 35کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور علاقے میں فوجی محاصرہ نافذ کیاتھا۔ پوسٹر وںمیں کہا گیا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے اورعلاقے کود دنام نہا د یونین ٹیریٹوریز میں تقسیم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔پوسٹروں میں کشمیری عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 اگست جمعرات کو مکمل ہڑتال کریں اور اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں۔