جموں بھارتی فوجی بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی

جموں30جولائی ()بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموںخطے کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیا۔
سپاہی مکیش کمار ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقے منکوٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوا ۔ زخمی اہلکار کو ادھمپور کے فوجی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔