سید علی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق، محبوبہ مفتی ، ظفر اکبر بٹ بھی پیگاسس کا شکار ہوئے سرکردہ کشمیری رہنماوں، صحافیوں، تاجروں اور اہم شخصیات کی جاسوسی کی جاتی رہی ہے

نئی دہلی() بھارتی حکومت نے اسرائیلی کمپنی این ایس او کے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی ، حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ عمرفاروق، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی ، سالویشن موومنٹ کے چیرمین  ظفر اکبر بٹ ،  بلال لون سمیت  سرکردہ کشمیری رہنماوں، صحافیوں، تاجروں اور اہم شخصیات کی جاسوسی کی ہے ۔  دی وائر کی رپورٹ کے مطابق  سید علی گیلانی ، خود فون استعمال نہیں کرتے تاہم ان کے داماد  افتخار گیلانی  بیٹے نسیم گیلانی  کے فون ہیک کیے گئے ۔ میرواعظ عمرفاروق سمیت حریت کانفرنس کے  دودرجن رہنماوں کی جاسوسی کی جاتی رہی ہے ۔اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کی مدد سے ہزاروں افراد کی جاسوسی  کی گئی ۔ اسرائیلی کمپنی این ایس او کی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے لوگوں کے فون ہیک کیے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق  اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے  دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی  جاسوسی کی گئی جب کہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔ جاسوسی کے دوران ان افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا،دی وائر کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق  وزیر اعلی محبوبہ مفتی خاندان کے دو افراد کے فون ہیک کیے گئے  حتی  کہ بی جے پی کے اتحادی  اپنی پارٹی کے الطاف بخاری کے بھائی کا فون بھی ہیک کیا گیا