
’دہشتگرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں‘، مریم اورنگزیب کا عمران خان کی پیشی پر بیان
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پولیس اہلکاروں کے سر توڑنے، پیٹرول بم پھینکنے، مسلح جتھوں سےحملہ آور ہونے کے بعد آپ کی اہلیہ ڈرگئیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پر دیکھتے تھے، اس وقت شرم اور حیا تھی؟ کیا عمران خان کو مریم نواز کے بیڈروم میں رات کو گھسنے کا آرڈر دیتے شرم آتی تھی؟
دہشت گرد چھُپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی تمہاری ڈر گئی؟ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اُس وقت شرم اور حیا تھی؟
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 21, 2023
انہوں نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے مزید سوال اٹھائے کہ پنکی باجی کو ہیرے، انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا اور چیخیں نکلتی تھیں؟