مقبوضہ جموں و کشمیر پلوامہ میں کرفیو نافذ ، انٹرنیٹ سروس معطل

سرینگر 14جولائی () بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظا میہ نے پلوامہ قصبے میں کرفیو نافذ کر دیاہے جسکا مقصد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت پر لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنا ہے۔
بھارتی فوجیوںنے پلوامہ قصبے میں آج ( بدھ) علی الصبح تین کشمیری نوجوانوں کو ایک تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے پلوامہ اور جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوںمیں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے