مقبوضہ جموںوکشمیر کے نوجوان نے ماﺅنٹ ایوریسٹ سر کر لیا

سری نگر 18 جون () بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کولگام کے رہائشی ایک 26سالہ نوجوان محفوظ الہیٰ حجام نے دینا کی بلند ترین چوٹی ماﺅٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا ہے۔ محفوظ الہیٰ حجام نے یکم جون کو صبح چھ بجکر 30منٹ پر ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لیا ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی کشمیری نوجوان نے دینا کی بلند ترین چوٹی سر کی ہو ۔ قبل ازیں رفیق ملک نامی ایک کشمیری نوجوان ایورسٹ کو سر کر چکے ہیں۔
ادھرمقبوضہ جموںوکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے محفوظ الہیٰ کو مبارکباد ی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ” جموںوکشمیر کے نوجوان تمام مشکلات کے باوجود بہت ہی حوصلہ مندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔“